میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری، بلاول اسمبلی رکنیت کالعدم کیس، جواب داخل نہ کرانے پر عدالت برہم

زرداری، بلاول اسمبلی رکنیت کالعدم کیس، جواب داخل نہ کرانے پر عدالت برہم

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کے کیس میں جواب داخل نہ کرانے پرسندھ ہائیکورٹ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہم ہو گئی ،وفاقی حکومت سے 2اکتوبر تک وضاحت طلب کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اتنے عرصے سے درخواست زیرسماعت ہے کوئی جواب دینے والا نہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری اور بلاول دو پارٹیوںکی نمائندگی کرتے ہیں ،جواب داخل نہ کرانے پر عدالت ایڈیشنل اٹارنی جنرل پر برہم ہوگئی،عدالت نے کہا کہ اتنے عرصے سے درخواست زیرسماعت ہے کوئی جواب دینے والا نہیں ،ڈپٹی اے جی نے کہا کہ درخواست دوسرے سرکاری وکیل کے پاس ہے وہ سپریم کورٹ میں ہیں ، عدالت نے وفاقی حکومت سے 2 اکتوبر کو وضاحت طلب کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں