میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر ،حیدرآباد کی اراضی پر قبضوں کے بعدکراچی میں سرگرم

عارف بلڈر ،حیدرآباد کی اراضی پر قبضوں کے بعدکراچی میں سرگرم

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/شاہنواز خاصخیلی) عارف بلڈرز کے کراچی میں بھی غیرقانونی دھندے بے نقاب، شاہراھ فیصل عوامی مرکز کے قریب سٹی سینٹر نامی سات منزلہ غیرقانونی عمارت تعمیر کرنے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں سرکاری و رفاہی پلاٹس پر قبضوں،غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر کے کراچی میں بھی غیرقانونی دھندوں کا جال بچھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق بدنام زمانہ عارف بلڈر نے شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز میں سٹی سینٹر نامی سات منزلہ غیرقانونی عمارت کے ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے تعمیر کی، بدنام زمانہ بلڈرز نے کروڑوں روپے ڈکارنے کے بعد بھی دکانوں کی لیز الاٹیز کو نہیں دی جبکہ ایک ہی دکان کئے افراد کو الاٹ کر کے بھاری رقم وصول کی گئی، حیرت انگیز طور پر مذکورہ عمارت انڈسٹری زون یا انڈسٹری نہ ہونے کے باوجود بدنام زمانہ بلڈر بالایی منزل ینگز فوڈ انڈسٹری والوں کی دی،، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبہ قبرستان کی زمین پر تعمیر کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر نے کے ڈی اے افسران عبدلرؤف اور حسن سمیت دیگر افسران سے ملی بھگت کرکے غیرقانونی زمین لیز کرا کے غیرقانونی تعمیرات کین، واضح رہے کہ عارف بلڈرز کے خلاف 32 تحقیقات اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہیں، عارف بلڈر کے کراچی میں غیرقانونی دھندوں کو جلد شامل اشاعت کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں