میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر سیکنڈری تعلیم حامد کریم کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

ڈائریکٹر سیکنڈری تعلیم حامد کریم کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: افضل بلوچ) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری کراچی حامد کریم کے خلاف سنگین کرپشن کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ انٹی کرپشن نے ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول ایجوکیشن سے 3 جون کو تمام ریکارڈ طلب کیا ہے۔ انٹی کرپشن کے تحقیقاتی افسر زاہد میرانی کی جانب سے ڈائریکٹر سیکنڈری تعلیم کراچی کو لکھے گئے لیٹر میں ایچ ایس ٹی اور ایس ایل ٹیز کی سینارٹی لسٹ۔ متعدد اساتذہ اور افسران کی سروسز بک۔ اسکولوں کی نجی عمارتوں کو کرایوں کی عدم ادائیگی کی تفصیلات۔ ایس ایم سی فنڈز کی تفصیلات۔ 2017.18 کی بجٹ تفصیلات۔ اور جن اساتذہ کو غلط پروموشن دیئے گئے ان کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ جن کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں ان میں آفتاب شیخ۔ مشرف علی۔ نصیرالدین۔ نواب احمد۔ محمد مقصود معیز۔ رخسانہ شاد۔ سلیمان آگرو۔ رخسانہ زیدی۔ طاہر ظفر۔ رفیق بلیدی۔ شوکت۔ حنیفہ اور امبر سلطانہ کے نام شامل ہیں۔ جبکہ ملازمین اور افسران کی پرسنل فائلز انٹی کرپشن نے طلب کی ہیں ان میں رفیق حسین بلیدی۔ ذکریا حسین۔ منظور علی چانڈیو۔ عبدالستار عباسی۔ غلام شبیر سولنگی۔ شاہ جہاں۔ عرفان خالد۔ فاطمہ عزیز۔ محی الدین۔ حاجی انور۔ فرزانہ۔ نبی بخش۔ سوبھو لغاری۔ ممتاز لانگاہ۔ اور میر احمد کے نام شامل ہیں۔ محکمہ انٹی کرپشن نے لکھا ہے کہ ڈائریکٹر سیکنڈری تعلیم حامد کریم کے خلاف بدعنوانیوں کے نہایت ہی سنگین الزامات ہیں جس کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہے اور ڈائریکٹر حامد کریم سے تمام ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں