میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زیادہ رنز کی دوڑ میں مصباح، ظہیر عباس سے آگے نکل گئے

زیادہ رنز کی دوڑ میں مصباح، ظہیر عباس سے آگے نکل گئے

منتظم
بدھ, ۳ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


برج ٹاؤن(ویب ڈیسک) زیادہ ٹیسٹ رنز کی دوڑ میں مصباح الحق سابق کپتان ظہیر عباس سے آگے نکل گئے اور انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز سے برج ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمینوں کی دوڑ میں ظہیرعباس کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عبور کیا، ٹاپ رنز اسکوررز کی فہرست میں ظہیر عباس 5062 رنز کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھے مگر اب مصباح 5161 رنز بنا کر ان کی جگہ سنبھال چکے ہیں۔ یونس خان 10041 رنز اپنے نام کے سامنے درج کرا کے سب سے آگے ہیں، جاوید میانداد نے 8832 اور انضمام الحق نے 8829 رنز بنائے، محمد یوسف 7530 اور سلیم ملک 5768 رنز بنانے میں کامیاب رہے، پانچ ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بیٹسمینوں میں جلد ہی اظہر علی بھی شامل ہونے والے ہیں، انھیں اس کیلیے مزید 172رنز درکار ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ سیریز کے بعد مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں