میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے محبوبہ سے شادی کر لی

اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے محبوبہ سے شادی کر لی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ہفتہ کوبر طانوی میڈیا کے مطابق فٹبالر لیونل میسی نے اپنی بچپن کی محبت، اینٹولینا روکوزو کے ساتھ پنے آبائی شہر روزاریو میں شادی کر لی۔30 سالہ میسی کی 29 سالہ روکوزو کے ساتھ ملاقات ان کے بارسلونا جانے سے قبل ہوئی تھی جب میسی کی عمر صرف 5 برس تھی۔ روکوزو میسی کے سب سے قریبی دوست لوکس سیگلیا کی کزن ہیں جو خود بھی پروفیشنل فٹ بالر ہیں۔شادی کی یہ تقریب روزاریو شہر کے ایک عالیشان ہوٹل میں منعقد ہوئی ارجنٹینا کے ایک اخبار کے مطابق اس شادی کو ‘ویڈنگ آف دی سنچری’ بھی کہا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں 260 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں سے ایک بڑی تعداد میسی کے ساتھی کھلاڑیوں اور دوسری مشہور شخصیات کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں