کراچی میں اہم شاپنگ سینٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
شیئر کریں
شہر قائد میں عیدالفطر کے موقع پراہم شاپنگ سینٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک جام اور پارکنگ کے مسائل کم کرنے کیلئے بھی ٹریفک پولیس نے جامع پلان تیار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ کے اختتام کے ساتھ ہی کراچی کے بازاروں میں رش بڑھ گیا، خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات نے بھی خریداری شروع کردی، ہر کوئی اپنی من پسند چیزیں خریدنے میں مصروف ہیں۔اس موقع پر کراچی کے تمام شاپنگ سینٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،ٹریفک جام اور پارکنگ کے مسائل کم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس نے بھی جامع پلان بنالیا ہے۔شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لئے اہم مارکیٹوں کے اطراف اضافی نفری تعینات ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے ہیوی ٹریفک اور پبلک ٹرانسپورٹ کو شاپنگ سینٹرز سے متصل سڑکوں پرآنے سے روک دیا ہے۔شہریوں نے شاپنگ سینٹرز کے اطراف انتظامات کو سراہا، چاند رات تک کراچی پولیس کی اضافی نفری شاپنگ ایریاز میں تعینات رہے گی۔