میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں ملزموں کی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں ملزموں کی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں سزایافتہ ملزموں کی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امریکی صحافی ڈینیل پرل کیس میں سزایافتہ ملزموں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ میں 4 ملزموں کی جانب سے خواجہ نویدایڈووکیٹ پیش ہوئے ، ہائیکورٹ ا سٹاف نے بتایا کہ کیس کی سماعت ،غلطی سے مقرر کردی گئی،عملے کی غلطی کے اعتراف پرعدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینیل پرل کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈینیل پرل کیس میں احمدعمرسعید شیخ کوموت کی سزاسنائی تھی،عدالت نے ملزمان ثاقب سلمان،فہدنسیم،شیخ عادل کو 2002 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی،حکومت سندھ نے ملزمان کی سزائیں بڑھانے کیلئے بھی رجوع کررکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں