میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھرنے کی کامیابی کیلئے اسٹیبلشمنٹ غیرجانبداررہے بلاول بھٹو

دھرنے کی کامیابی کیلئے اسٹیبلشمنٹ غیرجانبداررہے بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئر مین پیپلز پا ر ٹی بلا ول بھٹو زرداری نے لاہور میں تنظیم سازی کو تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔جنرل سیکرٹری لاہور رانا جمیل منج سے ون ٹو ون ملاقات میں تنظیم سازی کیلئے ہدایات جاری کردیں ۔رواں ماہ میں پیپلز پارٹی لاہور کی تنظیم سازی کرکے تنظیم کو فعال کردیا جائیگا۔راناجمیل منج نے کہاکہ اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے نوجوان طبقے کو پارٹی میں شامل کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو بھٹو ازم بارے آگاہی ہو سکے۔بلاول ہائوس بحریہ ٹائون میں ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور بھر میں پیپلز پارٹی کے جیالوںکو چارج کیا جائے اورناراض کارکنوں کو بھی منایا جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا جمیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صفوں میں اتحاد اور نئے چہرے لانے کا جو ہدف مجھے دیدیا گیا ہے اس پر فوری کا م شروع کردیا گیا ہے تاکہ 27فروری سے قبل لاہور تنظیم فعال ہو کر اپنا کام شروع کرسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ گیٹ نمبر 4کا را ستہ نہیں معلو م ، پیپلز پا ر ٹی کا لا نگ ما ر چ عوا م کی طر ف سے عمران حکو مت کے خلا ف چا ر ج شیٹ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ لا نگ ما رچ کی کا میا بی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے غیر جا نب دارر ہے انہوںکہا کہ اسلا م آبا د جا ئیں گے لیکن پا ر لیمنٹ یا پی ایم ہا ؤ س کا گھیر اؤ نہیں کر یں گے لمبے لمبے د ھر نے اور قومی اداروں پر حملے کی بجا ئے پا ر لیمنٹ میں سیا ست کر یں گے حکوت نکا لنے کیلئے آئین کے تحت تحر یک عدم اعتما د لا نی ہو گی مسلم لیگ ن د عویٰ کر تی ہے کہ پی ٹی آئی کے 34ایم این ایز ان کے ساتھ ہیں ایسا ہے تو حکومت گر ا کر د کھا دیں ۔انہوںنے مز ید کہا کہ پیپلز پا ر ٹی ہمیشہ جمہو ر یت اور پا ر لیما ن کو مضبو ط کر نا چا ہتی ہے ہمیں ہر ا لیکشن میں ان کا ڈٹ کر مقا بلہ کر نا چا ہیے نیب کو سیاسی طو ر پراستعما ل نہ کیا جا ئے یہ حکومت سلیکٹڈ ہے لیکن سلیکٹڈ بھی پر یشان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں