ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافہ ،پیپلز پارٹی کا بل کی مخالفت کا فیصلہ
ویب ڈیسک
پیر, ۳ فروری ۲۰۲۰
شیئر کریں
ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ،پیپلز پارٹی نے بل کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کرلیا ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ ہم ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بل کی حمایت نہیں کریں گے۔شیری رحمان نے کہاکہ اس وقت پاکستانی عوام کو ایک بہت بڑا معاشی بحران کا سامنا ہے، یہ وقت نہیں کہ ہم خطے یا دیگر افراد کے ساتھ تنخواہوں میں مماثلت کریں۔شیری رحمان نے کہاکہ عوام کا پیسہ عوام کی مسائل پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔