میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ،نارتھ ناظم آباد میں قانون کو للکارتی اینٹیں، بے قابو عمارتیں

سندھ بلڈنگ،نارتھ ناظم آباد میں قانون کو للکارتی اینٹیں، بے قابو عمارتیں

ویب ڈیسک
هفته, ۳ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی کی سربراہی ، رواں ہفتے پھر ایک غیر قانونی عمارت سامنے آگئی
بلاک آر میں راتوں رات کھڑی عمارت سے محکمہ بے نقاب،علاقہ مکینوں کا مسماری کا مطالبہ

ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد کے پلاٹ نمبر بی 51 بلاک آر میں ایک بار پھر قانونی ضابطوں کو پامال کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیراتی لاقانونیت نے علاقے کے رہائشیوں میں غم و غصہ بڑھا دیا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق، مکان مالک نے محکمہ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے لگائی گئی ناکہ بندی کو نظرانداز کرتے ہوئے ،ڈائریکٹر جعفر امام صدیقی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی مدد سے خلاف ضابطہ تعمیر کو جاری رکھا ہوا ہے ۔ جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی سامان اور مزدوروں کی آمدورفت رات گئے تک جاری رہتی ہے ، جس سے علاقے میں شور اور بدامنی کا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہ صرف بلدیاتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ، بلکہ علاقے کے پہلے سے کمزور انفرااسٹرکچر پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے ۔محکمہ ٹاؤن پلاننگ کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مالک کے خلاف پہلے ہی نوٹس جاری کیا جا چکا ہے اور معاملہ عدالتی کارروائی کے تحت ہے ۔تاہم رہائشیوں کا الزام ہے کہ محکمہ کی کارروائی محض کاغذی کارروائی تک محدود ہے ، جب کہ زمینی سطح پر غیرقانونی تعمیرات بدستور جاری ہیں۔علاقے کے دیگر رہائشیوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر غیرقانونی ساختہ عمارتوں کو گرانے کے ساتھ ساتھ ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ دیکھنا یہ ہے کہ آیا اس بار محکمہ اپنی ناکہ بندی کے احترام کو قائم رکھتے ہوئے عملی اقدامات کرتا ہے یا پھر یہ معاملہ بھی دفتری فائلوں کی نذر ہو جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں