میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں گندگی کے بجائے 20 ارب روپے کا بجٹ صاف ہوگیا

سندھ میں گندگی کے بجائے 20 ارب روپے کا بجٹ صاف ہوگیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ خزانہ سندھ نے صوبے کے 20 اضلاع کے127 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن کمیٹیوں کو 2 ارب 35 کروڑ روپے جاری کررکھے ہیں ، اس کے باوجود سندھ کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور سڑکیں سیوریج کے پانی سے تالاب بنی ہوئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کی میونسپل کارپوریشن اور 11 ٹاؤن کو 10 کروڑ روپے ، ضلع دادو کی میونسپل کارپوریشن کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے ، دادو کی7 ٹاؤن کو7 کروڑ روپے ، میونسپل کارپوریشن نوابشاہ کو 4 کروڑ80 لاکھ روپے ، ضلع شہید بینظیرآباد کے باقی8 ٹاؤن کو 8 کروڑ روپے ، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو 12 کروڑ 20 لاکھ روپے ، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے، ضلع کے7 ٹاؤن کو6 کروڑ روپے ، سکھر میونسپل کارپوریشن کو11 کروڑ 60 لاکھ روپے ، سکھر کے باقی5 ٹاؤن کو 7 کروڑ روپے ، لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن کو 5 کروڑ 10 لاکھ روپے ، لاڑکانہ میں باقی6 ٹاؤن کو 6 کروڑ 70 لاکھ روپے ، میونسپل کارپوریشن قمبر کو ایک کروڑ90 لاکھ روپے، میونسپل کارپوریشن شہدادکوٹ کو2 کروڑ30 لاکھ روپے ، میونسپل کارپوریشن جیکب آباد کو3 کروڑ90 لاکھ روپے ، میونسپل کارپوریشن خیرپور کو5 کروڑ20 لاکھ روپے ، میونسپل کارپوریشن شکارپور کو4 کروڑ10 لاکھ روپے اور میونسپل کارپوریشن کندھ کوٹ کو2 کروڑ40 لاکھ روپے سمیت سانگھڑ، ٹنڈوآدم ، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان ، مٹیاری میونسپل کارپوریشن کو بھی کروڑوں روپے جاری کیے جاچکے ہیں ، واضح رہے کہ محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے ہر 3 ماہ بعد سندھ بھر کی میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن کو کروڑوں روپے جاری کیے جاتے ہیں جبکہ میونسپل اور ٹاؤن میں مقامی سطح پر محصولات وصول کرکے کروڑوں روپے علیحدہ جمع کیے جاتے ہیں ، اس کے باوجود سندھ بھر میں صفائی کی بدترین صورتحال ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں