میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوافراد نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، ملکی قسمت ان کے حوالے نہ کریں، بلاول

دوافراد نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، ملکی قسمت ان کے حوالے نہ کریں، بلاول

ویب ڈیسک
هفته, ۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہیکہ عوام ملک کی قسمت ان دو شخص کے حوالے نہ کریں جنہوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، ہمیں روایتی اور پرانی سیاسی سوچ کو چھوڑنا پڑیگا۔کوئٹہ میں بلوچستان بار کونسل سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بتایا جارہا ہے جو تین بار وزیراعظم بنا چوتھی بار وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالے گا، میرا اعتراض بزرگ ہونے پر نہیں، بزرگ ہوکر ملک کیلئے نئی سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جب فیصلہ کرلیتے ہیں توکوئی طاقت انہیں نہیں روک سکتی، وقت ا?گیا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے فیصلے عوام کو کرنے دیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کیعوام سیدرخواست ہے8 فروری کو ان کو سرپرائز دیں جنہوں نے اپنا فیصلہ لے لیا ہے، ملک کی قسمت ان دو شخص کے حوالے نہ کریں جنہوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کی، ہمیں روایتی اور پرانی سیاسی سوچ کو چھوڑنا پڑیگا، ہم نفرت، انا اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرکے آگے بڑھیں گے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے پر ا?صف زرداری کی سوچ کے مطابق کام نہیں ہورہا، عوام کو معیشت، معاشرت اور سیاست میں حصے دار بنانا پڑیگا، آصف زرداری نے بلوچستان کے بارے میں جو سوچا اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا، بلوچستان کے عوام ان وسائل میں خود کو حصے دار سمجھتے ہیں، آئین حق دیتا ہیکہ وسائل پر سب سے پہلاحق اس صوبیکے عوام کا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں