میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی مسودہ قوانین(ق) لیگ اور پی ٹی آئی میں وفاق کی سطح پر بھی ڈیڈلاک

بلدیاتی مسودہ قوانین(ق) لیگ اور پی ٹی آئی میں وفاق کی سطح پر بھی ڈیڈلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکمران جماعت کی اتحادی پاکستان مسلم لیگ(ق)اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان بلدیاتی مسودہ قوانین پر پنجاب کے بعد وفاق کی سطح پر بھی مذاکرات میں شدید ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو لنک پر پاکستان تحریک انصاف اوراتحادی مسلم لیگ (ق)کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزر اء اسد عمر ،شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ق)کی نمائندگی چوہدری مونس الٰہی اورطارق بشیر چیمہ نے کی ۔پنجاب حکومت کی نمائندگی وزیربلدیات میاں محمود الرشید نے کی ۔(ق) لیگ لیگ کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے مسودہ قانون کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دیہی علاقوں کی حق تلفی ہو۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ق)نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میں سیمی اربن کو زیادہ اوردیہی علاقوں کو کم نمائندگی قبول نہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق قائمقام گورنرپنجاب اور وفاق کی سطح پر مذاکرات میں حکومت پنجاب کو پیغام دیدیا گیا جبکہ ویڈیو لنک پر وفاق اور پنجاب کی سطح پر میٹنگ میں بھی مسلم لیگ (ق)کو قائل نہیں کیاجاسکا ۔مسلم لیگ (ق)کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے جس میں دیہی علاقوں کو نظر انداز کیاجائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں