میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید75افراد جاں بحق ،2829 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید75افراد جاں بحق ،2829 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید75 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 8166تک پہنچ گئی ، جبکہ2829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے بدھ کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار لاکھ تین ہزار313تک پہنچ گئی ہے ۔ اب تک ملک میں کوروناوائرس کے 3لاکھ 45 ہزار365 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2244 مریضو ں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور یہ تعداد49780تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضو کی شرح دو فیصد جبکہ مکمل طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح85.6فیصد تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کروناوائرس کے 2079مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے ۔ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبرپرہے ،اس وقت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5878تک پہنچ چکی ہے ۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد19038،صوبہ پنجاب18465،صوبہ خیبر پختونخوا4196،صوبہ بلوچستان580، آزاد جموں وکشمیر 1446جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد177ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے ۔ این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس سے 3ہزار66افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2ہزار962، خیبر پختونخوا ایک ہزار 375، اسلام آباد 324، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169اور آزاد کشمیر میں 173افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد30ہزار748تک پہنچ چکی ہے ، خیبرپختونخوا47 ہزار701، سندھ میں ایک لاکھ 75ہزار 642، پنجاب ایک لاکھ 20ہزار356، بلوچستان 17ہزار215، آزاد کشمیر 6ہزار982اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 55لاکھ 84ہزار 976افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار 197نئے ٹیسٹ کئے گئے ۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے جاں بحق 76فیصد افراد کی عمریں 50سال سے زائد ہیں۔کورونا سے جاں بحق 72 فیصد کورونا مریض دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے ۔ کورونا سے جاں بحق افراد میں سے 91فیصد کا انتقال ہسپتالوں میں ہوا۔ ہسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج 58فیصد مریضوں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔میرپور میں سب سے زیادہ 27.75فیصد مثبت کیسز سامنے آئے ۔ مظفر آباد 23.44، حیدر آباد 18.21،آزادکشمیر 21.3، پنجاب4.84، سندھ 14.04، بلوچستان 11.95، اسلام آباد6.62، خیبرپختونخوا 5.57، گلگت بلتستان3.43،لاہور6.19، راولپنڈی4.83، فیصل آباد3.14، کراچی 17.95، پشاور18.09،سوات 5.81، ایبٹ آباد6.22، کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 9.09 فیصد ہے ۔ پاکستان میں70 فیصد نئے کیسز5 بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں