میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں ائیر پورٹس کے اطراف بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی

ملک بھر میں ائیر پورٹس کے اطراف بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے ملک بھر میں ائیر پورٹس کے اطراف 15 کلومیٹر کی حدود میں بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ائیر پورٹس کے چاروں اطراف 15 کلومیٹر کی دوری تک ہر قسم کی اونچی عمارتوں کی تعمیرات کنٹرول کرنے کا فیصلہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے رولز 68 سیکشن 3 مجریہ 1994ء کے تحت کیا گیا ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اونچی عمارتیں تعمیر کرنے یا کسی بھی طرح کا اینٹینا لگانے پر پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی شخص یا بلڈر عمارت تعمیر کرنا یا اس پر ممنوعہ اونچائی تک اینٹینا لگانا چاہتا ہو تو اس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے این او سی لینا ضروری ہوگا، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طیاروں کی آمدورفت، لینڈنگ اور ٹیک آف کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے اور حفاظتی اصولوں کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں