ہوائوں کارخ بدل گیا،انتخابات میں پی ٹی آئی والوں کی ضمانتیں ضبط ہونگیں،وزیراعلی سندھ
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کو پتہ ہے؟،اب ہوائوں کا رخ بدل گیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے،وزیراعظم عمران خان کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے،کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پی ٹی آئی حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اْگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کو پتہ ہے؟۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب ہوائوں کا رخ بدل گیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پی ٹی آئی حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اْگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف پی ڈی ایم ہی بتائے گی، موجودہ حکومت کے خلاف جمعہ کو پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امید ہے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے گا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سنا ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔