میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جوفوری انتخابات چاہتی ہے، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جوفوری انتخابات چاہتی ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ملک میںفوری انتخابات چاہتی ہے،جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آجاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے یہ بات پیر کوبلاول ہائوس میںسندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی پی پی امیدواروں سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔بلاول بھٹو زرداری نے میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئرز، ڈپٹی میئرز، ضلع کونسل کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور میونسپل ٹائون کمیٹیز کے چیئرمین سے ملاقات کی۔اس موقع پرپی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو اور جنرل سیکریٹری وقار مہدی،پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ اور سندھ کے سابق وزرائے اعلی سید قائم علی شاہ، سید مراد علی شاہ بھی موجودتھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں