میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگاکراچی کے درجنوں ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل

کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگاکراچی کے درجنوں ریسٹورنٹس اور دکانیں سیل

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے اور 60فیصد نئے کیسز کراچی میں سامنے آئے ہیں جس پر شہر بھر کے درجنوں ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سیل کردیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کو دیکھتے ہوئے کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز نے ضلع جنوبی، وسطی اور ملیر میں پولیس کی مدد سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک درجن سے زائد ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سیل کر دیاہے۔چھاپہ مار کارروائی کے دوران ریسٹورنٹس اور دکانوں میں نہ تو ماسک کی پابندی پر عمل کیا جا رہا تھا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا تھا جس پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز نے ریسٹورنٹس کو تین ماہ کے لیے سیل کردیا۔کراچی کے علاقوں بوٹ بیسن، دعا چورنگی، صدر،آرام باغ اور ملیرمیں ایک درجن سے زائد ریسٹورنٹس اور دکانوں کوسیل کردیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی کے مطابق ان ریسٹورنٹس میں موجود کسی شہری نے ماسک نہیں پہنا تھا اور سماجی فاصلہ بھی نہیں رکھا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق 3ریسٹورنٹس دعا چورنگی پر،4بوٹ بیسن پر،3 ریسٹورنٹس آرام باغ جبکہ ایک ریسٹورنٹ صدر میں سیل کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں