لاڑکانہ کی طالبہ نمرتا کی پر اسرار موت پر عدالتی تحقیقات شروع
ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
حکومت سندھ کی درخواست پر نمرتا ہلاکت کیس کی عدالتی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ آنجہانی نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال، والد ،ساتھی طالبات، ہاسٹل انچارج سمیت کئی ملازمین کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے عدالت طلب کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نمرتا کی پھندہ لگی لاش 16 ستمبر کو ہاسٹل کے کمرے نمبر 47 سے ملی تھی۔واقع کے بعد نمرتا کے بھائی ڈاکٹروشال نے اپنی بہن کا پوسٹ مارٹم نجی اسپتال سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نمرتا بی ڈی ایس فائنل ایئرکی طالبہ تھی ، اور اس نے مبینہ طور پر ہاسٹل نمبر 3 کے کمر ہ نمبر 47 کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی۔