میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مملکت خداد میں سود ،ربا کا منحوس عمل بند کیا جائے ،علماء کا وزیراعظم کوخط

مملکت خداد میں سود ،ربا کا منحوس عمل بند کیا جائے ،علماء کا وزیراعظم کوخط

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

اتحاد علماء افغانستان نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ مملکت خداد میں سود اور رباء کا منحوس عمل بند ٗ پاکستان میں اتوار کی بجائے جمعہ کو تعطیل کااعلان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر صوبے میں اسلامی دار القضاء قائم کیا جائے ٗ ختم نبوت کے قانون میں کسی قسم کی ردو بدل نہ ہو اور نہ ا س سے روگردانی کی جائے ٗ توہین رسالت کی روک تھام کو عالمی قوانین کا حصہ بنانے کی کوشش کی جائے ٗ مدارس دینیہ کا عالمی سطح پر دفاع کیا جائے اور نصاب اور نظام میں سیاسی اور حکومتی دست اندازی نہ کی جائے ٗ افغانستان میں موجود امریکی اور ان کے حواریوں کی ہر قسم کی امداد کو ممنوع قرار دیا جائے ٗ افغان مہاجرین کی اجتماعی مشکلات کو مد نظر رکھا جائے اور ان کو واپس جانے پر مجبور نہ کیا جائے ٗ ہر قسم کی مشکلات کی روک تھام کیلئے ملکی علماء کرام کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ان کے مقدس مشوروں سے ملت اسلامیہ کے مفاد میں استفادہ کیا جائے ۔منگل کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نام اتحاد علماء افغانستان نے دوصفحات پر مشتمل خط میں قرآن مجید کی آیات اور احادیث مبارکہ کے بھی حوالہ دیے گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں