میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افسران کی کرپشن جاری،ڈی جی کی کارکردگی پر سوال اُٹھنے لگے

افسران کی کرپشن جاری،ڈی جی کی کارکردگی پر سوال اُٹھنے لگے

ویب ڈیسک
منگل, ۲ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

گنجان آبادی میں پیٹرول پمپ تعمیر ،غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کیے جانے کا انکشاف
ذوالفقار بلیدی، بلڈنگ انسپکٹر عمران رمضان انسانی جانوں کیلئے تشویشناک تعمیرات میں ملوث

ملیر کے علاقے کھوکھرا پار نمبر 1میں رہائشی پلاٹ پر پی ایس او پیٹرول پمپ کی غیر قانونی تعمیرات نے پورے علاقے کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے ۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ گنجان آبادی کے عین وسط میں پی ایس او پیٹرول پمپ کا قیام بارود کے ڈھیر پر زندگی گزارنے کے مترادف ہے ،جہاں کسی بھی وقت قیامت خیز حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر
ذوالفقار بلیدی اور بلڈنگ انسپکٹر عمران رمضان آرائیں کی مبینہ کرپشن اور ملی بھگت اس خطرناک کھیل کے پیچھے مرکزی کردار ادا کر رہی ہے ۔ الزام ہے کہ بھاری نذرانوں کے عوض قانون کو روند کر غیر قانونی تعمیرات کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔یہ اسکینڈل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان بھٹو کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہونا ادارے کی بدعنوانی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔مکینوں نے واضح کیا ہے کہ خدانخواستہ اگر کوئی حادثہ پیش آیا تو ذمہ داری صرف ذوالفقار بلیدی اور عمران رمضان آرائیں پر نہیں بلکہ ان تمام حکومتی و انتظامی عناصر پر عائد ہوگی جنہوں نے اس جرم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کھلی کرپشن اور عوامی جانوں سے کھیلنے کے جرم پر ازخود نوٹس ناگزیر ہے ۔ مکینوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیرِاعلیٰ سندھ اور اینٹی کرپشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی فوری عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، ناجائز تعمیرات کو منہدم کیا جائے اور ذوالفقار بلیدی و عمران رمضان آرائیں سمیت تمام ذمہ دار افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں