تحریک انصاف کاگرینڈ الائنس بنانے کا اعلان
ویب ڈیسک
جمعه, ۲ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں سے ملکر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کر دیا۔ آئندہ 2 ہفتے میں گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، گرینڈ الائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے اور مشاورت ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، یہ ملک آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام ہے 5 اگست کو عوام صوابی پہنچیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگے پاور پلانٹس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی غلطی ہے، موجودہ حکومت عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے بڑھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔