میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مردم شماری شفاف اور درست انداز سے ہونی چاہیے'وزیراعلیٰ سندھ

مردم شماری شفاف اور درست انداز سے ہونی چاہیے'وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں مردم شماری شفاف اور درست انداز میں ہونی چاہئے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ساتویں مردم شماری اور گھر شماری پر پیرکووزیراعلیٰ ہائوس میںاجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہاکہ چھٹی مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی تھی لیکن اس بار مردم شماری کے لئے ورک پلان، سوالنامہ اور مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ کو چیف اسٹیٹیشن ڈاکٹر نعیم ظفر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ وفاقی حکومت نے سینسز ایڈوائزری کمیٹی(سی ایسی)قائم کی ہے۔کمیٹی میں تمام صوبوں سے معروف ڈیموگرافرز اور ماہرین لئے گئے ہیں جبکہ کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں