میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار

جرات ڈیسک
اتوار, ۱ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ شیخ راشد شفیق نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ایف آئی اے کے سیل شفٹ کر دیا گیا ہے۔اس سے پہلے مسجد نبوی میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا۔ تھانہ مدینہ ٹان میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 16 نامزد اور 150 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ محمد نعیم نامی شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں توہین رسالت کی دفعات سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اراکین کے مدینہ منورہ پہنچنے پر مسجد نبوی ۖ میں کچھ افراد نے حکومتی وفد کو گھیر کر ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی جبکہ اسی دوران وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس شاہ زین بگٹی کے بال بھی نوچے گئے تھے۔ مقدمے میں توہین مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت عمر قید ہوسکتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ہی شہر کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے اب حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اور فواد چودھری سمیت میرا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا اور صورت حال سے متعلق آج دن میں پریس کانفرنس کروں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں