میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ مل کر ایک نئی راہ پر چلنے والی ہے،شیخ رشید

اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ مل کر ایک نئی راہ پر چلنے والی ہے،شیخ رشید

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس ملکی سیاست کا رخ بد ل دے گا ،اپوزیشن بھی حکومت کے ساتھ مل کر ایک نئی راہ پر چلنے والی ہے، اپوزیشن ذہنی طورپر قبول کر چکی ہے اگلے دو سال بھی حکومت کو دے دیئے جائیں ، بلاول بھٹو زر داری ابھی بچے ہیں ، باتوں کو کیا سنجیدہ لینا ،پاکستان میں برطانیہ، امریکا سمیت ترقی یافتہ ممالک کے الیکٹرانک میڈیا کے مقابلے میں سے کہیں زیادہ آزاد اور مضبوط ہے، اپوزیشن نے میڈیا میڈیا کھیلا اور کشمیر میں جا کر خوب تقاریر کیں ، جب میں نے کہا مسلم لیگ (ن) سے (ش) نکلے گئی تو میڈیا میرا مذاق اڑاتا تھا، اب مریم اور شہباز شریف میں بہت خلا اور سیاسی طریقہ بھی مختلف ہے،ایسا نہیں ہوسکتا چین سے تعلقات کو خطرے میں ڈال کر کسی دوسرے ملک سے سفارتی تعلقات بحال کیے جائیں،دعا گو ہوں کہ کابل میں حکومت اور اپوزیشن متحد ہوجائے اور خانہ جنگی کی صورتحال پیدا نہ ہو،بھارت کووڈ 19 سے متعلق اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، پاکستان امن کیساتھ رہنا چاہتا ہے جس کیلئے کشمیر کا حل ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ 20 سے 25 تاریخ تک کشمیر الیکشن کمپین کا حصہ بنونگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت پانچ اگست کی اپوزیشن پر واپس آئے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 70 سال میں واضح پالیسی دی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنے اڈے کسی کے استعمال میں نہیں دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم میر پور، مظفرآباد، راولا کوٹ جارہے ہیں،میں بھی وزیر اعظم کے ساتھ کشمیر جارہا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے کنڈیدیٹ جاوید بٹ کو ایڈوانس جیت کی مبارک دیتا ہوں،شہر میں دیگر لوگوں سے امید ہے کہ وہ شہر کی سیٹ سے کاغذات واپس لے لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کو نظر انداز نہیں کرسکتے،سمندر پار پاکستانی عمران خان کا ووٹر ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مشین اپوزیشن کو پسند نہیں تو کیا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری آواز مقبوضہ کشمیر کی میں سنی جاتی ہے،جموں کشمیر کے علاقوں میں میری تصاویر لگی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملکی مستقبل کی سیاست ہونے جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اور حکومتی مل کر نئے راہ پر چلنے جارہی ہے،بلاول بچہ ہے جانے دو بیان دے دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن مان چکی ہے کہ 2 سال عمران کے ہیں،شہباز شریف اور مریم نواز بہت دور جا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں