سِلو پوائزن کا شبہ، شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم
شیئر کریں
مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سلو پوائزن کے شبے کی درخواست پر شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم پر عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں کی ٹیم احمد فرہاد کا معائنہ کرے گی۔اس سے قبل احمدفرہاد کی اہلیہ نے وکیل تبدیل کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔ سینئر قانون دان سردار کے ڈی خان، محمود بیگ شاعر احمد فرہاد کے نئے وکیل ہیں۔ وکیل سردار کے ڈی خان نے کہا کہ گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی، ان کی حالت ٹھیک نہیں ہے ۔وکیل نے کہا کہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ سردار کے ڈی خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شاعر احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جا رہا ہے ۔شاعر احمد فرہاد کیس کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے احمد فرہاد کے وکیل کی درخواست پر شاعر کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم پر ڈاکٹروں کی ٹیم احمد فرہاد کا معائنہ کرے گی جبکہ سرکاری وکیل نے جواب کے لیے مہلت طلب کر لی۔عدالت نے احمد فرہاد کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پیر کو کیس پر بحث کی جائے گی۔