پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ، شیر افضل مروت
شیئر کریں
رہنماپی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی کی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے ، اب کوئی مجھ سے بھیک نہ مانگے ، جن لوگوں کیلئے لڑا تھا ان کے ذریعے عوام میں نظر انداز، ذلیل، رسوا اور بے عزت کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سلمان اقبال نامی ایک صارف نے شیر افضل مروت سے کہا کہ مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی یہ قیادت کیا کررہی ہے ؟ کیا ہم نے عمران خان کو فرعونوں کے آسرے پر چھوڑ دیا؟ کیا یہ قیادت ہمارے ساتھ اور عمران خان کے ساتھ اللہ نہ کرے دھوکا تو نہیں کررہی؟ ،عوام نے آپ سمیت اس قیادت کو ووٹ اس لئے دیا تھا کے آپ لوگ خان کیلئے کچھ ایسا کریں گے جس سے خان کچھ دن میں باہر آجائیں گا لیکن ایسا کچھ نظر نہیں آرہا۔اس ٹوئٹ کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی نے مجھے میری تمام ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے ، واضح طور پر یہ خان صاحب کی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی ذمہ داری نہیں ہے ،میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے وقت کو اپنی مرضی کے مطابق گزاروں گا، میں نے اپنی ساری زندگی ایسے ہی گزاری ہے جیسے اب آپ مجھے دبئی میں دیکھ رہے ہیں۔شیر افضل مروت نے واضح کیا کہ کوئی بھی مجھ سے فرائض کی بھیک مانگنے کی توقع نہ رکھے کیونکہ میری عزت نفس مجروح ہوئی ہے اور میں اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا چاہے مجھے پارٹی سے نکال دیا جائے