میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی انڈسٹریل ایریا ماوا،گٹکا ،منشیات تھانیدار کی سرپرستی میں بننے ،بکنے لگے

ایف بی انڈسٹریل ایریا ماوا،گٹکا ،منشیات تھانیدار کی سرپرستی میں بننے ،بکنے لگے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایف بی انڈسٹریل ایریا میں ماوا گٹکا اور منشیات تھانیدار کی سرپرستی میں بننے اور بکنے لگی ماوا گٹکا سمیت دیگر جرائم چلانے میں مصروف بدنام زمانہ پرائیویٹ بیٹر بلال عرف آصف سرگرم زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں مضر صحت ماوا گٹکا اور منشیات کی روک تھام کے لیئے بنائی گئی ٹاکس فورس کے باوجود سرعام بننے اور فروخت ہونے لگا علاقہ پولیس کی سرپرستی میں ماوا گٹکا سمیت منشیات چلانے میں بدنام زمانہ پرائیویٹ بیٹر بلال عرف آصف سرگرم نظر آنے لگا تھانہ ایس ایچ او بھاری رقوم کے عوض خاموش تماشائی بن گیا باوثوق زرائع کے مطابق تھانہ فیڈرل بی ایریا مدینہ کالونی میں ماموں بنگالی، امجد ماوا، واجد اور یونس پٹھان سے ماوا گٹکا چلوانے کے عوض لاکھوں روپے ہفتہ وصول کر رہا ہے اس کے علاوہ بلاک 22 ندی کنارے افغانی باشندے منشیات فروشوں سے بھی بھاری رقم وصول کر کے منشیات فروشی کی کھلی اجازت دے رکھی ہے مقامی شہریوں نے انظامیہ کراچی پولیس اور انتظامیہ سینٹرل پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم کی سرپرستی کرنے والے افسران اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے تاکہ ہمارے بچے اور نوجوان نسل نشے جیسی موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں