میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف بی آر پھر ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

ایف بی آر پھر ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئی ایم ایف کے ساتھ 2023 کیلئے طے کردہ ٹیکس کلیکشن ہدف کو پورا کرنے میں ناکام ہوگیا جبکہ 66 کھرب 40 ارب ہدف کے مقابلے میں 62 کھرب 10 ارب روپے وصول کیے گئے جب کہ ایف بی آر ہدف سے 430 ارب یا 6۔47 فیصد پیچھے رہا تاہم ٹیکس حکام نے کہا کہ مالی سال 2022 جولائی تا مئی ریونیو 53 کھرب 69 ارب روپے کے مقابلے میں 16 فیصد اضافہ ہوا، عبوری اعداد و شمار کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ محصولات کی وصولی میں درآمدات کی کمی کے ساتھ سیلز ٹیکس وصولی میں کمی دیکھی گئی۔مئی میں محصولات کی وصولی 621 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 572 ارب روپے رہی جب کہ 49 ارب روپے کی کمی دیکھی گئی، ہدف کے حصول سے اس دوری کے باعث ایف بی آر فیلڈ فارمیشنز کے لیے مالی سال کے آخری مہینے جون میں سالانہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اتنے بڑے خلا کو پورا کرنا ایک مشکل کام ہوگا۔مئی کی مجموعی ریکوری میں گزشتہ سال کے 495 ارب روپے کے مقابلے میں 15.5 فیصد اضافہ ہوا، ا?ئندہ چند روز میں جب بک ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی تو مزید چند ارب روپے حکومتی اکاؤنٹس میں آ سکتے ہیں، موجودہ ریکوری 7.47 ٹریلین روپے کے متوقع اس ہدف سے بہت کم ہے جس کی حکومت نے مالی سال 2023 کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سے کمنٹمنٹ کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں