میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش میں کئی خامیوں کا انکشاف

کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش میں کئی خامیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :سجاد کھوکھر)کراچی پولیس کے شعبہ تفتیش میں کئی خامیاں موجود ہیںشفاف تفتیش کے نہ ہونے سے ملزمان کو سزائیں اور سائلین کو انصاف نہیں ملتاتفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شعبہ تفتیش کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہر کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جیز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں کہ موجودہ شعبہ تفتیش کے تھانہ جات کے انویسٹی گیشن افسران پر اہلیت کے متعلق ایک رپورٹ بنائی جائے اور اہلیت ثابت کرنے والے امیدوارں کو ہی شعبہ تفتیش کا منصب دیا جائے ناقص تفتیش کی وجہ سے لاتعداد ملزمان قانون کے کٹہرے سے بچ نکلتے ہیں نظام انصاف میں شعبہ تفتیش کا سب سے اہم کردار ہوتا ہے انصاف کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے کراچی پولیس چیف نے تمام اضلاع کے انویسٹی گین ایس ایس پیز کو بھی ایس آئی اوز کی تعیناتی کے لیئے گائیڈ لائن جاری کر دیں کراچی پولیس کے تفتیشی نظام میں کئیں خامیاں موجود ہیں ضلعی افسران کی تھانہ جات کے تفتیشی نظام پر سنجیدگی سے توجہ نہ دینے کا ثمر ہے سب سے اہم کردار اہل اسٹیشن انویسٹگیشن افسر کی تعیناتی ہے ایس آئی او کو تعینات ہونے کے لیئے اپنی اہلیت ثابت کرنا ہوگی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں