میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرح خان کے خلاف کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات ہوں گی، نیب

فرح خان کے خلاف کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات ہوں گی، نیب

ویب ڈیسک
پیر, ۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح خان کے خلاف شروع ہونے والی تحقیقات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جس کی شفاف انداز میں تحقیقات کی جائیں گی۔نیب کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اس کے اہل خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کا آغاز کر سکتا ہے، فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چئیرمین رہے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق سابق عہدے دار یا ان کے اہل خانہ کے خلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں، نیب فرح خان کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات کرے گا۔ترجمان کے مطابق نیب ہیڈکوارٹرزکی جانب سے این اے او -1999 اور آملہ ایکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فرح خان کے خلاف انکوائری نیب لاہور کو بھیجی گئی ہے۔دریں اثنا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس میں فرح خان کے خلاف مقدمے کی تحقیقات کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریئل اسٹیٹ کا کام حرام نہیں ہے اور نہ اس سے ہونے والی ا?مدنی کا طریقہ غلط ہے۔واضح رہے کہ فرح خان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست ہیں، جن پر مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور علیم خان سمیت دیگر نے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد خاتون پاکستان سے دبئی روانہ ہوگئیں تھیں اور وہ اب وہیں پر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں