میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منگھوپیر ٹاؤن ،جعلسازی سے بھرتی ساگر خان کی بدعنوانی بے نقاب

منگھوپیر ٹاؤن ،جعلسازی سے بھرتی ساگر خان کی بدعنوانی بے نقاب

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) منگھو پیر ٹاؤن ‘ ٹرانزیکشن پیریڈ کے دوران ‘ 633 ‘ ملازمین ضلع غربی جبکہ ‘ 260 ‘ ضلع کونسل ‘ سے آئے جنکی کل تعداد ‘ 893 ‘ بنتی ہے ٹرانزیکشن پیریڈ کے دوران ‘ جعلی بھرتی مافیا ‘ کی چاندنی ہوگئی آج ملازمین کی تعداد ‘ 950 ‘ سے تجاوز کرگئی اس گورکھ دھندے کے پس منظر میں مرکزی کھلاڑی خود بھی جعلی بھرتی شدہ ملازم ‘ ساگر خان ‘ ہے جبکہ اسکے سہولتکاروں میں چیئرمین ٹی ایم سی ‘ نواز بروہی’ میونسپل کمشنر آغا رفیق سر فہرست ہیں ‘ سرکاری افسران نے سرکاری مافیا کا روپ دھار لیا ‘ جعلی و بوگس بھرتی ‘ ساگر خان نے ‘ خود کو سندھ بھر کا ‘ چیف ایگزیکٹو ‘ سمجھ لیا ‘ جعلی بھرتیوں ‘ جعلی کوٹیشنز ‘ بے قاعدگیوں و بے ضابطگیوں ‘ کے بادشاہ و بازیگر کو 2 مرتبہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے اپنی ‘ مکمل سروس بک مکمل پروفائل ‘ کے ہمراہ طلب کیا مگر موصوف نے پیش ہونا گوارہ نہیں کیا اب موصوف کے خلاف ھائی کورٹ میں ‘ سی پی دائر کر دی گئی ہے عدالت نے مکمل شواہدات کیساتھ طلب کر لیا ‘ CP NO D_4615/ 2023 ادھر مزکورہ مافیا سے متعلق کہا جارہا ہے نا صرف بوگس کوٹیشنز بلکہ جعلی بھرتیوں کا بھی بازار گرم ہے ادھر انتہائی اہم و بااعتماد محکمہ جاتی ذرائع نے جرات کو بتایا کہ ‘ ساگر خان ‘ کے بینک اکاؤنٹ کھولنے کی تاریخ 10 / 08 / 23 ہے جبکہ ساگر خان نے ‘ ٹیمپرنگ کرتے ہوئے اپنی بھرتی کی تاریخ سنہ 2012ء بتائی ہے جبکہ بینک اکاؤنٹ کی تاریخ سنہ 23 عیسوی کی ہے موصوف بتائیں گے کہ سنہ 2012ء سے جو سرکاری خزانے پر وہ ڈاکہ زن تھے وہ رقم سرکاری خزانے میں کب اور کیسے جمع کروائنگے موصوف نے اپنا سابقہ تعلق اور بھرتی شدہ ٹاؤن ‘ سوبو ڈھیرو ٹاؤن خیر پور ‘ بتایا ہے جبکہ جرات کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق موصوف کبھی وہاں گئے ہی نہیں دیکھنا یہ ہے کہ موصوف قانون کی گرفت میں آتے ہیں یا پھر اثرورسوخ و چمک کی جیت ہوتی ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں