میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کاسیٹلائٹ شکن میزائل کا پہلا تجربہ ناکا م ہوا

بھارت کاسیٹلائٹ شکن میزائل کا پہلا تجربہ ناکا م ہوا

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

مودی سرکار کا ایک اور راز افشا ہوگیا ، بھارت کے سیٹلائٹ شکن میزائل کا پہلا ٹیسٹ ناکامی سے دوچار ہوا ۔یہ انکشاف امریکا کے جریدے نے کیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے 27 مارچ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے خوشخبری سنائی تھی کہ بھارت نے سٹیلائٹ کو تباہ کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔دی ڈپلومیٹ نے انکت پانڈے کی ایک خصوصی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ27 ؍مارچ کے تجربے سے ایک ماہ قبل بھارت نے سیٹلائٹ تباہ کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔انکت پانڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سیٹلائٹ تباہ کرنے کا پہلا تجربہ 12 ؍فروری کو کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے بھارت کے مشرقی ساحل کے قریب جزیرہ عبدالکلام سے میزائل فائر کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹھوس ایندھن سے چلنے والا یہ میزائل 30 سیکنڈ بعد از خود تباہ ہوگیا تھا اور سیٹلائٹ تک نہیں پہنچ سکا تھا۔ امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے میزائل لانچ کرنے سے قبل امریکا کو اطلاع دی تھی کہ وہ ایک ہتھیار کا تجربہ کرنے جارہا ہے مگر اس ہتھیار کی تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔بھارت کے ناکام تجربے سے امریکی خفیہ اداروں کو اس ضمن میں تفصیلی معلومات مل گئی تھیں کہ بھارت کا تجربہ ناکام رہا ۔27 ؍مارچ کو بھارت نے زمین سے 300 کلومیٹر کی بلندی پر سیٹلائٹ تباہ کرنے کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق بھارتی تجربے سے خلا میں جو ملبہ بکھرا ہے وہ دیگر کے لیے خطرہ بن چکا ہے ۔امریکا نے اس ضمن میں بھارت پر تنقید بھی کی ہے لیکن یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ناکام تجربے کے بعد کیا ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو دوسرے تجربے سے روکنے کی کوشش کی تھی یا نہیں؟ بھارت نے ایک دن قبل بھی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا دعویٰ کیا ہے جو اس کے مطابق الیکٹرانک ریڈار سگنلز کا سراغ بآسانی لگا سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں