میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روپیہ زمیں بوس، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپیہ زمیں بوس، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا جس سے روپیہ مکمل زمین بوس ہو گیا ہے۔ بے لگام ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر میں مزید 18.19 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں بلند پرواز کرتے ہوئے ڈالر کی قدر میں 18.19 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 284.30 روپے ہو گئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 16 روپے کے اضافے سے 290 روپے کی سطح پر آ گئی۔ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ایکس چینج ریٹ حقیقی بنیادوں پر مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کی سخت ہدایات اور بیشتر مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کی نت نئی شرائط سے رواں ہفتے بھی اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے کی خبروں سے ڈالر کی پرواز جاری ہے۔ اس طرح سے گزشتہ دو روز میں ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ 2.35 فیصد ڈی ویلیو ہو گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بھی آئی ایم ایف قرض پروگرام معاہدے میں تاخیر ہو رہی ہے اور درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اِن فلوز نہ آنے اور معیشت کی مستقبل سے متعلق غیریقینی ماحول نے ڈالر کی طلب کو بڑھا دیا ہے جس سے ڈالر دوبارہ بے قابو ہوتا نظر آرہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الوقت درآمدی سرگرمیاں تقریبا منجمد ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں