میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کے خلاف مذہبی جماعتوں کی سڑکوں پر آنے کی تیاری

حکومت کے خلاف مذہبی جماعتوں کی سڑکوں پر آنے کی تیاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار) حکومت کی مشکلات بڑھنے لگیں سیاسی جماعتوں کے بعد مذہبی جماعتوں نے بھی ملک میں بڑھتی مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا تحریک لبیک پاکستان نے بھی مہنگائی مارچ کی تیاریاں شروع کر دیں.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امیر کراچی رکن سندھ اسمبلی محمد قاسم فخری کی زیرصدارت کراچی ڈویڑن کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اہم فیصلے زیر غور آئے ہیں ٹی ایل پی کی جانب سے 23 مارچ کو حکومت کی جانب سے اہم ملکی مالی اداروں کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے ، بدترین مہنگائی ، کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف لانگ مارچ کرنے سے متعلق سربراہ ٹی ایل پی سعد حسین رضوی کی تجویز پر مشاورت کی گئی ہے جبکہ آئندہ چند روز میں حکومت کیخلاف مہنگائی مارچ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اس سلسلے میں تنظیمی ذمہ داران کو اہم ترین ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں جو آئندہ چند روز میں مہنگائی مارچ سے متعلق گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز کرینگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں