میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں 25 فیصد اموات کی وجہ غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس کا استعمال قرار

پاکستان میں 25 فیصد اموات کی وجہ غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس کا استعمال قرار

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان میں 70 فیصد مریض غیر ضروری اینٹی بائیوٹکس استعمال کر رہے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اینٹی بائیو ٹکس کے بے دریغ استعمال سے جراثیموں میں ان ادویات کے خلاف مزاحمت بڑھ رہی ہے اور ہر سال ہونے والی 25 فیصد اموات کی وجہ اینٹی بائیو ٹکس کا غیر ضرروی استعمال بھی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اس وجہ سے پہلے سے موجود اکثر اینٹی بائیوٹکس بیماریوں کے خلاف بے اثر ہوتی جا رہی ہیں، اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں احتیاط برتیں، یہ شعور اجاگر کرنے کے لیے اسلام آباد میں آگاہی واک ہوئی۔ ماہرین صحت نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر ہرگز کوئی دوا نہ لیں، نزلہ، زکام، کھانسی، خراب گلے یا وائرل انفیکیشن کی صورت میں اینٹی بائیوٹکس کااستعمال غیرضروری ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ اینٹی بائیوٹکس کے مسلسل استعمال سے طویل مدتی امراض جنم لے سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں