میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نااہل حکمرانوں کو جلد بھگائیں گے ،بلاول بھٹو

نااہل حکمرانوں کو جلد بھگائیں گے ،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ہوچکاہے ،اب ہم تحریک لائیں گے۔ عوام ساتھ ہیں تو عمران خان سے ٹکرانے کو تیار ہوں۔وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں ۔ہم جمہوری حق کا استعمال کرکے عوام کے پاس جارہے ہیں،ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ۔مورو میں لانگ مارچ شرکا سے خطاب میں کہا کہ ہماری 2دن کی محنت کے نتیجے میں عمران خان گھبرا گئے اور پیٹرول کی قیمت کم ہوئی۔اسلام آبا دپہنچیں گے تو قیمتیں کتنی کم ہوں گی ۔انہوںنے کہا کہ کرسی پر بیٹھا شخص کسی کا نہیں سوچتا۔ملک کے سربراہ میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں۔کبھی عدالت پرحملہ،کبھی سیاسی مخالف کوجیل بھیجاجاتاہے۔آصف زرداری کے انٹرویو کونشرہونے سے روکا جاتاہے ۔ہم آمرانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے۔عوام مشکل میں ہیں۔ کسان کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔نوجوان ڈگریاں لے کر دھکے کھارہیہیں۔عمران خان روٹی ،کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں۔یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے ، یہ نیا نہیں مہنگا پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ہوا تو اقدامات بہت تاخیر سے کی گئی۔مرکزی حکومت بحران کو جنم دیتی ہے۔ملکی معیشت ڈرامے بازی سے نہیں چلتی۔وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں