کراچی میں پی ٹی آئی اراکین کیلئے ہوٹل میں کمرے بْک
شیئر کریں
پی ٹی آئی نے اپنے اراکین کے لیے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں کمرے بک کرا لیے ہیں، جہاں ایم پی ایز کو سامان ساتھ لاکر ہوٹل ہی میں رکنے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم بعض ایم پی ایز اس فیصلے سے اس لیے ناخوش ہیں کہ انھیں لگتا ہے کہ ان پر شک کیا جا رہا ہے، اسی لیے انھیں ہوٹل روم میں ٹھہرایا گیا ہے۔ایم پی ایز کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ہم پر شک کیا جارہا رہا ہے، عمران خان کے سپاہی ہیں اور ہدایت کے مطابق ووٹ دیں گے لیکن ہم ہوٹل کی بجائے گھروں میں رہنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے ارکان سندھ اسمبلی کے لیے خصوصی انتظامات کے تحت کراچی کا ایک نجی ہوٹل بک کیا گیا ہے، تینوں پارلیمانی جماعتوں کے ارکان کو ممکنہ خدشات کے پیش نظر محفوظ مقام پر ٹھہرایا گیا۔ذرائع کے مطابق ارکان پر ووٹ کے لیے رابطوں اور دباؤ کی اطلاعات پر ان کے لیے محفوظ جگہ کا انتظام کیا گیا، اور ان ارکان اسمبلی کو ایک ساتھ 3 مارچ کو اسمبلی لایا جائے گا۔