ٹورنٹو سے کراچی آنے والے مسافر جہاز میں آتشزدگی ،ہنگامی لینڈنگ
شیئر کریں
مسافروں کو طیارے سے ائیرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا
………………….
ٹورنٹو سے کراچی آنے والے مسافر جہاز میں آگ لگ گئی۔ طیارے کی ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑ گئی۔ ٹورنٹو ائیر پورٹ سے کراچی کے لئے روانہ ہونے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگ گئی تھی۔
آگ کی نشاندہی ہوتے ہی پائلٹ نے ہنگامی طور پر جہاز کا رخ موڑ لیا اور ٹورنٹو ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول کو جہاز مین آ لگنے کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ٹیک آف کرنے کے 12 منٹ بعد واپس اس مسافر جہاز کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔
فلائٹ پی کے 784 کے پائلٹ کو ٹیک آف کرنے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پینل پر آگ کی نشاندہی کرنے والے سگنل موصول ہوئے تھے۔ جہاز کے عملہ نے آگ کی صورتحال کی تصدیق کی جس کے بعد پائلٹ نے ٹورنٹو ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
مسافروں سے بھرے جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو اسٹاف کو رن وے پر پہنچایا گیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کا عملہ طیارے کے کارگو ہولڈ کی چیکنگ میں مصروف ہے۔
اس مسافر طیارے میں 130 مسافر سوار ہیں جنہیں لینڈنگ مکمل ہوتے ہی طیارے سے ائیرپورٹ کے لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پرواز نے پیر کی دوپہر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔


