میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے عمران خان کو قصوروار قرار ددے دیا

جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے عمران خان کو قصوروار قرار ددے دیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصوروار قرار دے دیا جب کہ عدالت نے عمران خان کی ہنگامہ آرائی کے وقت زیر حراست ہونے کی دلیل بے وزن قرار دے دی۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 6صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زمان پارک میں تیار کی گئی سازش کے گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں، پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں 7مئی اور 9مئی کو اس سازش کو تیار کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن کے مطابق خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکرز ظاہر کرتے ہوئے اس سازش کو سنا تھا۔تحریری فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے ایک سازش تیار کی کہ گرفتاری کی صورت میں دیگر قیادت ریاستی مشینری کو جام کردے ۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ وقوع کے وقت بانی پی ٹی آئی گرفتار تھے جب کہ پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری سے قبل سازش تیار کی گئی، جبکہ عمران خان کے وکیل کی دلیل میں وزن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی وقوعے کے وقت گرفتار تھے ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور بانی پی ٹی آئی کو قصوروار قرار پاتی ہے ، عمران خان کوئی معمولی آدمی نہیں، ان کی ہدایات اور بیانات کی ان کے حامیوں کی نظر میں ایک قدر ہے ۔ عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے عمران خان کی ہدایات کو مسترد کرنے کا سوچا تک نہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق تمام واقعات میں ملٹری تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کیے گئے ۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے تحریری فیصلہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔یاد رہے کہ 3 روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جناح ہاؤس سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں