میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپریشن ردالفساد، 13دہشتگرد مارے گئے، 6زخمی،آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد، 13دہشتگرد مارے گئے، 6زخمی،آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (بیورورپورٹ) سیکورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت جاری آپریشن خیبر 4 کے دوران13 دہشت گردوں کو ہلاک اور 6 کو زخمی کردیا گیا، جبکہ 90 مربع کلو میٹر علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور پر منصوبے کے مطابق پیشرفت جاری ہے۔اسپیشل سروسزگروپ سمیت سیکورٹی اہلکار مختلف اطراف سے آگے بڑھ رہے ہیں اور 90 مربع کلو میٹر علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے اور اب دہشت گردوں کو کچلا جارہا ہے۔ دہشت گردوں نے علاقہ میں متعدد بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھی جن کا پتا چلا کر پاک فوج کے انجینئرز کی ٹیم نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ پاکستان ایئر فورس ، آرمی ایوی ایشن اور آرٹلری نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔کارروائی میں اب تک 13 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی سپاہی عبدالجبار مادر وطن کیلئے شہید ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں