میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت سندھ ، نیب زدہحاجی امداد میمن کو ڈی جی ایکسٹینشن بنانے کی تیاری

محکمہ زراعت سندھ ، نیب زدہحاجی امداد میمن کو ڈی جی ایکسٹینشن بنانے کی تیاری

ویب ڈیسک
منگل, ۷ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ زراعت سندھ ،نیب سمیت دیگر اداروں کی تحقیقات میں نامزد حاجی امداد میمن کو ڈی جی ایکسٹینشن بنانے کی تیاریاں، سیکرٹری زراعت کا مکمل آشیرباد حاصل، امداد میمن کو کرپشن اور غیرقانونی ترقیوں کے سنگین الزامات کا سامنا، حاجی امداد میمن محکمہ زراعت کے سسٹم کا سرغنہ، اعلیٰ افسران بھی بے بس، تفصیلات کے مطابق جعلی پینشن کیس میں نیب تحقیقات میں نامزد حاجی امداد میمن کو ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن بنانے کیلئے لابنگ شروع کردی گئی ہے، ہدایت اللہ چھجڑو کے رٹائرڈ ہونے کے بعد ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن کا عہدہ گزشتہ ایک ماہ سے خالی ہے، حاجی امداد میمن کو محکمہ زراعت کے سسٹم کا سرغنہ سمجھا جاتا ہے اور سیکرٹریز کے تبادلے بھی حاجی امداد میمن کے ذریعے ہوتے ہیں، کچھ عرصہ قبل سیکریٹری زراعت کا عہدہ سنبھالنے والے رفیق مصطفیٰ شیخ نے حاجی امداد میمن کے سسٹم کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مبینہ فرنٹ مین سیکشن افسر اصغر گھانگھرو کو محکمہ زراعت سے ہٹا دیا تھا اور حاجی امداد میمن کو سائڈ لائن کردیا تھا تاہم حاجی امداد میمن نے سیکریٹری رفیق مصطفٰی شیخ کو ہی عھدے سے ہٹوا کر من پسند سیکرٹری کا تقرر کروایا تھا، ذرائع کے مطابق موجودہ سیکریٹری کا حاجی امداد میمن کو مکمل آشیرباد حاصل ہے اور محکمہ زراعت میں ایک بار حاجی امداد میمن سسٹم عروج پر پہنچ گیا ہے، حاجی امداد میمن گزشتہ کئے عرصے سے بجٹ بک میں بغیر سیکشن کی گئی پوسٹ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن اینڈ بجٹ کے عھدے پر غیرقانونی طور پر براجمان ہیں، ذرائع کے مطابق ڈی جی ندیم شاہ حاجی امداد میمن سسٹم کے اہم افسر ہیں اور سسٹم کی جانب سے انجینئرنگ، واٹر مینجمنٹ اور ریسرچ کے بعد اب ایسکٹیشن ونگ پر پنجے گاڑنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، واضع رہے کہ حاجی امداد میمن پر کرپشن اور غیرقانونی ترقیوں و بھرتیوں کے سنگین الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں