میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ترقی پسند پارٹی کا تحریک چلانے کا اعلان

سندھ ترقی پسند پارٹی کا تحریک چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

تعلیم و صحت کی سہولیات کافقدان اور منشیات کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا، پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی نے سندھ میں تعلیم، صحت کی سہولیات کی فقدان، موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے کیلئے ناکافی اقدامات، منشیات اور سندھ میں معیاری ترقیاتی کاموں کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے تباہ ہونے والا سندھ کا تعلیمی نظام اب بھی پیچھے ہے، سندھ کے پرائمری اسکولوں میں صرف مقامی افراد کو ہی ٹیچر کے طور پر تعینات کیا جاسکتا ہے، یہ مقامی لوگوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے اردو اسکولوں میں اس وقت سندھی اساتذہ کی کمی ہے، اردو اسکولوں میں سندھی اساتذہ کی تعیناتی سے سندھی اور اردو بولنے والوں کے درمیان بھائی چارہ پیدا ہوگا انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں موسیقی اساتذہ کی بھرتی کے اعلان پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ موسیقی سمیت فنی تربیت دینا بہت ضروری ہے، اس سے نظام تعلیم میں خوبصورتی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کی سہولیات کا شدید فقدان ہے، موجودہ اسپتالوں کو حکمرانوں نے ٹھیکے پر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد پورا سندھ تباہ ہوگیا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود دیہات کے گاؤں پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، سندھ کا پورا ڈھانچہ تباہ ہوگیا، لیکن حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آئندہ سال موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئیاں ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سعودی عرب جیسے ممالک کے شہر بارشوں سے زیر آب آگئے ہیں، اس لیے سندھ حکومت پورے سندھ میں معیاری ترقیاتی کام شروع کرے۔ موسمیاتی انہوں نے کہا کہ سندھ کا ایک اور اہم مسئلہ منشیات کی فروخت بن گیا ہے، مین پڑی، گٹکا اور دیگر منشیات کی وجہ سے سندھ کے عوام کینسر اور دیگر کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔مر رہے ہیں لیکن حکومت اور پولیس نے منشیات کی فروخت کے خلاف کوئی بڑی کارروائی نہیں کی، منشیات فروش چند دنوں میں کروڑ پتی بن جاتے ہیں اور ہزاروں لوگ مر جاتے ہیں، ہم نے سندھ کے تمام ایس ایس پیز کو خط لکھ دیا ہے، کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے بھی منشیات کی فروخت بند نہ کی گئی تو ایس ٹی پی کے کارکنان بھرپور احتجاج کریں گے۔ ڈاکٹر قادر مگسی نے گورنر سندھ کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی ناکارہ شخص سے رابطہ نہیں رکھتا۔ اس موقع پر ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما حیدر شاہانی، حیدر ملاح، عاشق سولنگی، جام شوکت ابڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں