میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کو عدلیہ کے خلاف ٹویٹس پر نوٹس جاری

مریم نواز کو عدلیہ کے خلاف ٹویٹس پر نوٹس جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورورپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے عدلیہ مخالف ٹویٹر میسج کے خلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیے، جبکہ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا جس میں سابق وزیر اعظم کے خاندان کے ارکان کی جانب سے توہین عدالت کرنے کی نشاندہی کی گئی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ سمیت اہم ملکی اداروں کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں اور توہین آمیز تقاریر کر رہے ہیں، وکیل نے نشاندہی کی کہ حال میں ہی نواز شریف نے ایبٹ آباد میں عدلیہ کے بارے میں توہین آمیز تقریر کی ان کا یہ خطاب توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے،جبکہ نواز شریف کیخلاف ایک نوعیت کی مختلف توہین عدالت کی درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں