میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیکس چوری کی روک تھام ، ایف بی آر کا جدیدایڈوانس اسٹاک رجسٹرسسٹم لانچ

ٹیکس چوری کی روک تھام ، ایف بی آر کا جدیدایڈوانس اسٹاک رجسٹرسسٹم لانچ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ایف بی آر نے انفارمیشن سینٹر ٹو پوائنٹ زیرو پلیٹ فارم سے ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا۔ یہ جدید ڈیجیٹل انفرااسٹریکچر ٹیکس افسران کو ریئل ٹائم میں رجسٹرڈ افراد کے ڈیٹا تک مکمل رسائی دے گا جس سے شفافیت بڑھے گی اور انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے گا۔ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم سے ٹیکس افسران باآسانی تفصیلی اسٹاک ڈیٹا حاصل کرسکیں گے تاکہ ٹیکس کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس چوری کے خطرات کم کیے جاسکیں۔ اس سسٹم کے تحت ٹیکس دہندگان کی پروفائلز یکجا کردی گئی ہیں۔۔ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے جمع کرائے گئے گوشواروں کی تاریخ۔ خلاصے اور مجاز نمائندوں کی پروفائلز بھی شامل ہوں گی۔ یہ پلیٹ فارم مختلف ڈیٹا اسٹریمز کو یکجا کرے گا جن میں سیلز ٹیکس کے ضمیمہ جات۔ کسٹمز کی درآمدات کی تفصیلات۔ ٹیکس دہندگان کی بطور ودہولڈیز اور ود ہولڈنگ ایجنٹس رپورٹس شامل ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں