پریٹی زنٹاکا کرکٹ میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ
شیئر کریں
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی شریک بانی پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ سے بچنے کے لیے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران اداکارہ پریتی زنٹا نے انڈین پریمئر لیگ میں میچ فکسنگ سے بچنے کے لیے سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کی تجویز دی ہے۔ اداکارہ نے کہا یہ سننے میں ناگوار محسوس ہوگا لیکن سٹے بازی کو قانونی کردینا چاہیے، اس سے آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس اپنے آپ ختم ہوجائیں گے۔اداکارہ نے کہا سٹے بازی کو قانونی قرار دیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہوگا جس کا استعمال ملک کی ترقی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ہوگا، سٹے بازی غیر قانونی ہونے کی وجہ سے یہ پیسہ غیر قانونی ہتھیاروں اورمنشیات کے کاروبار میں استعمال ہوتا ہے۔