میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل گرڈ سے بجلی کی کمی کا جواز بنا کر لوڈشیڈنگ شروع

نیشنل گرڈ سے بجلی کی کمی کا جواز بنا کر لوڈشیڈنگ شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے بجلی کی کمی کا جواز بنا کر لوڈشیڈنگ شروع کردی۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ حبکو پاورپلانٹ کی 500کے وی این کے آئی لائن میں فالٹ آگیا ہے جس کے باعث کے الیکٹرک کو 250میگا واٹ بجلی کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہے ، صورتحال سے نمٹنے اور جلد بحالی کیلئے این ٹی ڈی سی حکام سے رابطے میں ہیں اورصارفین سے تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے بجلی کی کمی کا جواز بناکر لوڈشیڈنگ شروع کردی۔ شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے تک پہنچ گیا جب کہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔ شہر قائد میں مختلف علاقوں میں فنی خرابی یا کیبل فالٹ کے نام پر بھی بجلی کی بندش جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں