میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار

گلگت بلتستان سے 2 بھارتی جاسوس گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

گلگت میں سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی کی صورت میں 2 بھارتی جاسوس کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ گرفتار کے جانے والے دونوں بھارتی جاسوسوں کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے جو کہ پاکستان میں جاسوسی کے غرض سے داخل ہوئے تھے۔بعد ازاں بھارتی جاسوسوں کو جن کا نام نور محمد وانی اور فیروز احمد لون بتایا جارہا ہے، سیکورٹی فورسز کی جانب سے میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے۔گرفتار بھارتی جاسوسوں نے میڈیا کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کی غرض سے انڈیا سے آئے تھے اور بتایا کہ انہیں انڈیا والوں نے ڈرا کر پاکستان جاسوسی کیلئے بجھوایا تھا۔گرفتار ملزمان یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان میں جاسوسی کے غرض سے داخل ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں