میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لورالائی میں ایگل فورس پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3افراد زخمی

لورالائی میں ایگل فورس پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3افراد زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لورالائی میں محکمہ زراعت آفس کے قریب ناکے کے دوران ایگل فورس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ3افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ مارا گیا، جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔پولیس کے مطابق ایگل اسکواڈ نے کوئٹہ روڈ پر ناکے کے دوران مشکوک موٹر سائیکل کا پیچھا کیا۔ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے زراعت آفس کے قریب ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ اور مارا گیا، جبکہ دوسرے نے اپنے اپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔واقع کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں