میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کا ڈی لسٹ عوام پاکستان پارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن کا ڈی لسٹ عوام پاکستان پارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

جرات ڈیسک
منگل, ۱ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈی لسٹ کیے جانے پر عوام پاکستان پارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اے پی پی کے صدر شاہد خاقان عباسی نے ای سی پی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو 60 دن میں انٹراپارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اے پی پی نے 60 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن کرائے اور سرٹیفکیٹ بھی جمع کرادیا، پارٹی آئین میں ترمیم الیکشن ایکٹ کے مطابق کی گئی، کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر تحریری جواب 2 روز میں جمع کرادیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں